داودزئی ،سواریوں کے روپ میں رہز نوں نے گاڑی چھین لی

July 14, 2020

پشاور (کرائم رپورٹر ) تھانہ داؤدی کی حدود چارسدہ روڈ پر سواریوں کے روپ میں رہزنوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے گاڑی چھین لی ۔ٹیکسی ڈرائیور محمد بلال فضل الرحمان سکنہ شیر و جنگی نے داود زءی پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب دو افراد نے اسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے شاہ عالم کے لیے دو سو روپے پر بک کرا یا جب وہ چارسدہ روڈ فلور مل کے قریب پہنچے تو سواریوں کے روپ میں بیٹھے رہزنوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے موبائل اور بائیس سو روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔