کامیاب جوان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز

July 14, 2020


وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کے لیے 1لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مالی مشکلات کے شکار نوجوان اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں، نوجوان صرف کاروبارکا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے انہیں قرض دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے، ملک بھرکے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔