کراچی، شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

July 14, 2020

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 10 جولائی کو شہری نارتھ ناظم آباد میں اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلا، مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا جس کے چند منٹ بعد ملزمان نے بفرزون میں اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہری کو لوٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لٹنے والے شہریوں نے ملزمان کو چہرے سے شناخت کرلیا، سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر سے بھی ملزم کی شناخت ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، 7 موبائل فون، 5 پرس،2 گھڑیاں برآمد ہوئے۔