سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی

July 14, 2020

عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر جبکہ ملک میں سونے کی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1794 ڈالر فی اونس ہے۔