اسپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ نے گریناڈا کو ہرادیا

July 14, 2020

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے گریناڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

لیگ میں 83 پوائنٹس کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے صرف ایک فتح درکار ہے۔

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے گریناڈا کے خلاف جارحانہ آغاز کیا۔ میچ کے دسویں منٹ میں مینڈے نے گول بنایا۔

صرف چار منٹ بعد کریم بینزیما نے ریال میدرڈ کی برتری کو 0-2 کردیا۔

دوسرے ہاف میں گریناڈا نے گول تو کیا لیکن وہ میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

ریال میڈرڈ نے مقابلہ دو ایک سے جیت کر ایونٹ میں 36 میچز کھیل کر 83 پوائنٹس حاصل کرلیے۔

بارسلونا کے 36 میچز میں 79 پوائنٹس ہیں, ریال میڈرڈ کو ٹائٹل جیتنے کے لیے صرف ایک فتح درکار ہے۔