بلدیہ عظمیٰ، کونسل کا عام اجلاس کل ہوگا

July 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے عام اجلاس میں کونسل کے ممبران 30 فیصد کے تناسب سےشریک ہوں گے، کونسل کا عام اجلاس میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں جمعرات،16 جولائی کو ڈھائی بجے دن، کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا۔