آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کل سے احتجاج کا اعلان

July 15, 2020


آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعرات سے احتجاج کیا جائے گا اور تیل کی ترسیل روک دی جائے گی۔

آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی جانب سے پرانے ٹینکرز سےتیل کی ترسیل روکے جانے کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی، اس دوران رہنما آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن شمس شہوانی نے کہا کہ تیل کمپنیز نے 3 ہزار آئل ٹینکرز کو تیل کی ترسیل سے روک دیا ہے ۔

شمس شہوانی نے کہا ہے کہ پی ایس او 18 جولائی کو پرانےٹینکرز سے سپلائی روک رہی ہے جس کے خلاف جمعرات سے احتجاج ہوگا اور تیل ترسیل روک دی جائے گی۔

تیل کی صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل ترسیل کے لیے بیشتر گاڑیاں نئی ہیں، کسی بھی ممکنہ ہڑتال کا اثر محدود ہوگا۔