’’جسٹس فار عاصم اظہر‘‘ ایونٹ، ہانیہ عامر کیخلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت

July 16, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے سابق دوست عاصم اظہر کو لال جھنڈی دکھانے پر لوگ گلوکار کے حق میں آگئے ہیں۔ فیس بک پر ” جسٹس فار عاصم اظہر ” کے نام سے ایک ایونٹ تخلیق کیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی گئی ہے۔احتجاجی مظاہرے کا وقت اتوار کی شام 5 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کی جانب سے اس مظاہرے میں شرکت کیلئے خوب دلچسپی دکھائی جارہی ہے۔ اب تک 11 ہزار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ہانیہ عامر کے گھر کے باہر مظاہرے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ 2800 سے زائد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے "بھائی” عاصم اظہر کو انصاف دلانے کیلئے مظاہرے میں ضرور شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے 2 روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو چیٹ میں کہا تھا کہ وہ عاصم اظہر کو ڈیٹ نہیں کر رہیں بلکہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔