ناظم آباد کےنفسیاتی اسپتا ل میں ا یک مریض جاں بحق، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تشدد کیا گیا ،ورثا ء

July 16, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں واقع نفسیاتی اسپتا ل میں ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود نا ظم آباد نمبر2کے رہائشی 40 حبیب اللہ کے ورثا کو بدھ کو ناظم آباد کےنجی اسپتال کی نتظامیہ کی جانب سے فون آیا کہ آپ کے مریض کاا نتقال ہوگیا ہے، ورثا کا کہنا ہے کہ جب اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ انھیں عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب وہ وہاں پہنچے تو ڈاکٹرز سے معلوم ہوا کہ حبیب اللہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، ورثا کا مزیدکہنا ہے کہ ا یسا لگتا تھا کہ اس پر ا سپتال میں نتظامیہ کی جانب سے تشدد کیا گیا ہےجس سےموت ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ حبیب اللہ نفسیاتی مریض تھے اور وہ پہلے بھی اسی اسپتال میں زیر علا ج تھے ،بعد ازاں وہاں سے ڈسچارج ہوکر آگئے تھے ، تاہم بعد ازاں انی پھر طبیعت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور یہ واقعہ رونما ہوا۔