ایپکا کے زیر اہتمام تنخواہوں میں اضافے کیلئےاحتجاجی مظاہرے

July 16, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایپکا کی کال پر حکومت کی جانب سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دینے اورملازمین دشمن پالیسوں کے خلاف پنجاب کے تمام شہروں میں ہڑتال و احتجاجکیا۔مرکزی صدر ایپکاحاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ اور بیورکریسی کو 150فیصد دیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کو دینے کے لیے خزانہ خالی ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک بھر کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا جائے اور ایپکا کے چارٹر آ ف ڈیمانڈسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں پائے جانے والی تفریق کا خاتمہ، ہائوس رینٹ موجودہ سکیلوں پر دیا جائے ، گروپ انشورنس کا نوٹیفکیشن و دیگرکی منظوری کا فی الفور اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے 22 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ملک گیر ہڑتال، تالہ بندی و احتجاج ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔