گورنر پنجاب سے وزیر داخلہ کی ملاقات

July 16, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی کتنا بھی طاقتور ہو احتساب سے بچ نہیں سکے گا، جبکہ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی قیادت میں پاکستان مشکل تر ین حالات میں بھی آگے بڑ ھ رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے گزشتہ روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سےملاقات کی جس میں سیاسی و حکومتی اموراور کورونا کے خلاف اقدامات بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو ، احتساب سے بچ نہیں سکے گا ہم نے ملک کو کر پشن کے ناسور سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کرترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کر ے۔کو روناکی وجہ سے پاکستان کو معاشی کے ساتھ ساتھ دیگر چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔ہم نے پنجاب میں فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو بھر پور سپورٹ کیا ہے کوئی شک نہیں کہ کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر ا س کیخلاف کامیاب ہونا ہے۔ عوام عید پر کورونا کے ایس اوپیزپر عملددرآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ بر یگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں پاکستان مشکل تر ین حالات کے باوجود کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے۔ احساس پروگرام حکومت کی غر یب دوستی کی عظیم مثال ہے اور کامیاب جوان پروگرام بھی حکومت کا نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی پروگرام ہے تحر یک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔چودھری محمد سرور