جماعت اسلامی خواتین کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس

July 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی کی زیر صدارت مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں قرارداد بعنوان "میڈیا کی اہمیت اور اس کا کردار" پیش کی گئی ،جنوبی پنجاب سے ممبران مرکزی شوریٰ فوزیہ عرفان اور سعدیہ ذیشان نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ عوامی جذبات اور امنگوں کے برعکس ہے غیر مہذب ڈرامے اور گیم شوز بند کئے جائیں۔