آرمینیا میں شدید بارشیں اور ژالہ باری

July 16, 2020


آرمینیا میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھنے کو ملے طوفانی ہواؤں،تیز بارش اور برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔

آرمینیا میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش اور پھر شدیدژالہ باری ہونے لگی۔

برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا جبکہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں برفیلے ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث کئی گاڑیاں ڈوب گئیں اور طوفانی ہواؤں اور برف کے اولوں کے سبب عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔