برازیلین جوڑا خلاء بازوں کا سوٹ پہن کر باہر نکلنے لگا

July 16, 2020

گھر سے باہر جاتے ہوئے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے برازیل کے ایک جوڑے نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

66 سالہ ٹریکو اور ان کی 65 سالہ اہلیہ الیشیا گالڈینو جب بھی ریو ڈی جنیرو میں چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں تو خلابازوں کا سوٹ پہن کر نکلتے ہیں۔

ٹریکو کا کہنا ہے کہ انہیں سانس کی بیماری سے جس وجہ سے کورونا وائرس ان کے لیے اور بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے خلائی سوٹ پہن کر باہر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ برازیل میں اب تک اس وبا سے 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں تاہم اگرچہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد مستحکم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔