جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

July 16, 2020

بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا، جوفرا آرچر کو 5 روز آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔

دو منفی ٹیسٹ آنے پر ہی فاسٹ بولر کو دوبارہ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

انگلش فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود اور سب کھلاڑی و سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے، اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان دوسرا ٹیسٹ مانچسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔