• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی


ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جرمین بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جہاں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز ہی بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 114 رنز کی برتری حاصل کی، لیکن انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں نسبتاً بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنادیا۔

مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف ملا جو ابتدا میں آسان دکھائی دے رہا تھا لیکن انگلش بولرز نے 27 کے مجموعی پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر مشکل بنادیا۔

جرمین بلیک ووڈ نے 95 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو نہ صرف تاریخی فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری بھی دلادی۔ 

میچ میں 9 وکٹیں لینے پر ویسٹ انڈیز  کے بولر شینن گیبریئل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین