ہانگ کانگ: فاسٹ فوڈ شاپ پر صارف ماسک پہننے کی ہدایت پر آپے سے باہر

July 16, 2020


کورونا کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کو سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی تاکید کی جا رہی ہے تاہم ہانگ کانگ کے ریسٹورنٹ میں ایک کسٹمر ماسک پہننے کی ہدایت پر آپے سے باہر ہوگیا۔

یہ واقعہ ہانگ کانگ کے فاسٹ فوڈ شاپ پر پیش آیا جب منیجر نے ایک صارف کو جو ماسک پہنے بغیر شاپ کے اندر آگیا تھا کو ماسک پہننے کی ہدایت کی جس پر صارف غصے میں آگیا اور منیجر کو لاتوں گھونسوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ میں ریسٹورنٹ ملازم زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو تلاش کر رہی ہے۔