طیارے کے اندر برسات، مسافروں نے چھتریاں نکال لیں

July 20, 2020

روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات نے مسافروں کو چھتریاں نکالنے پر مجبور کر دیا

روسی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے پر کچھ مسافروں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے۔

مسافروں کی چھتری پکڑے ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایئر لائن حکام نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ گرمی سے ستائے لوگ روسی طیارے میں سفر کر کے بارش کا لطف اٹھائیں۔