مانسہرہ: پسند کی شادی کا خواہشمند جوڑا قتل

July 21, 2020

مانسہرہ کے علاقے کاغان میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

کاغان پولیس کے مطابق لڑکی منگیتر کے بجائے اپنے کزن سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے قتل کا منصوبہ دونوں کے والدین نے مل کر بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق جوڑے پر فائرنگ لڑکی کے ماموں نے کی، والدین سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔