ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا

July 22, 2020

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر 1286 روپے بڑھ کر 98 ہزار 594 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔