امریکا: پولیس اہلکار نے بچے کو شارک کے حملے سے بچالیا

July 23, 2020

امریکا میں ایک پولیس اہلکار نے شارک کے حملے سے بچے کو بچالیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر بچہ لہروں سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسی دوران وہاں شارک آگئی۔

خوش قسمتی سے قریب موجود پولیس اہلکار نے خطرہ بھانپ لیا اور بچے کو کھینچ کر ساحل پر لے آیا۔