کورونامیں کمی سماجی فاصلہ رکھنے، حفاظتی اقدامات سے ہورہی ہے، تحقیق

July 23, 2020

امپیریل کالج لندن اورآکسفرڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا کے کیسز میں کمی ’ہرڈ ایمونیٹی‘ سے نہیں، بلکہ سماجی فاصلہ رکھنے اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے ہورہی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن، سماجی دوری اور حفاظتی اقدامات کے بغیر وائرس کی دوسری لہر پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

تحقیق کے مطابق ہر ملک میں کورونا سے اموات کی شرح مختلف رہی، جن ملکوں نے فوری لاک ڈاؤن اپنایا، وہاں اموات کم ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں 80 فیصد کورونا مریض گھروں میں صحت یاب

واضح رہے کہ امپریل کالج لندن نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی اموات میں مسلسل کمی ہورہی ہے، گزشتہ ہفتے پاکستان میں 371 کورونا سے ہلاکتیں ہوئی تھیں، 20 جولائی سے شروع ہوئے ہفتے میں امید ہے اموات مزید کم ہو ں گی۔

رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان میں اموت 247 سے 329 کے درمیان رہیں گی، فرد سےفرد میں کورونا منتقلی میں پاکستان چوتھےنمبر پر آگیا۔