• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مارکیٹ، بینکس اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

بر طانیہ میں کل سے مارکیٹس، ٹرانسپورٹ مراکز اور بینکس میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسک کی پابندی کے اطلاق سے 12 گھنٹے قبل حکومت نے گائیڈ لائن شائع کردی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے والوں کو 100 پاؤنڈ جرمانہ کیا جاسکے گا، جبکہ سپر مارکیٹس، انڈور شاپنگ سینٹر اور پوسٹ آفس میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 برس سے کم عمر اور مخصوص معذوری کے حامل افراد کو ماسک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیک اوے سے خریدنے والوں کو بھی ماسک پہن کر کاؤنٹر پر جانا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں پہلے ہی ماسک کو لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین