کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کےطبی اخراجات بھی برداشت کریںگے، اماراتی ایئرلائن

July 24, 2020

دبئی (اے ایف پی) اماراتی ایئر لائن نے کہا ہے کہ اب وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کے طبی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ ایئر لائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی تو وہ طبی اخراجات کی مد میں 15سو یورو اور قرنطینہ کی مد میں یومیہ 100 یورو کا حقدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سہولت 30 اکتوبر تک فعال ہوگی۔