ٹائیسن 15 سال بعد رِنگ میں واپسی کیلئے تیار

July 24, 2020

سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کی 15 سال بعد رِنگ میں واپسی، 54 سالہ مائیک ٹائیسن نے 51 سالہ رائے جونز جونیئر کے مدمقابل آنے کا اعلان کیا ہے۔

مائیک ٹائیسن اور رائے جونز جونیئر کے درمیان باکسنگ مقابلہ 12 ستمبر کو لاس اینجیلس میں ہوگا۔

ٹائیسن نے مقابلے کے شاندار ہونے کی توقع ظاہر کر دی ہے۔

واضحرہے کہ مائیک ٹائیسن نے 2005ء میں باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔