حالات جو بھی ہوں کرکٹ کا ہونا اہم ہے: شاہد نذیر

July 26, 2020


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد کرکٹ ہونا اچھی بات ہے، حالات جو بھی ہوں کرکٹ کا ہونا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم متوازن اور نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انگلینڈ میں فاسٹ بولرز کے لیے کنڈیشنز فائدہ مند ہوتی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم تجربے میں ہم سے بہتر ہے،شاہد نذیر ، تجربے کی بنا پر سیریز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہے۔