ناصر شاہ کا کراچی میں نکاسی کے نظام پر ’آل از ویل‘ کا دعویٰ

July 26, 2020

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی پر آل از ویل کا دعویٰ کردیا ۔

کراچی میں بارش کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ برسات کے بعد زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ لوگ سوشل میڈیا پر کراچی شہر کی پرانی بارشوں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں ۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہاکہ کراچی میں بارش کے بعد 90فیصد سے زائد علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے ، تکلیف پر معذرت چاہتے ہیں۔

اس دعویٰ پر صرف یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ ناصر شاہ صاحب، یونیورسٹی روڈ پر نظر ڈالیے، پی ای سی ایچ ایس کا چکر لگایے اور سب چھوڑیں ناگن چورنگی دیکھیں، 3،3 فٹ پانی میں صرف کشتیاں چلانے کی کسر رہ گئی ہے۔