کراچی میں حالیہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شہر قائد میں آج بادل جم کر برسے اور جل تھل ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات بھی پیش آئے جس میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز 2 میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ گارڈن فوارہ چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔