فرانس میں سوئس فنکار نے اپنا یا انوکھا انداز

July 27, 2020


دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو منفرد انداز میں پرفارم کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سوئس فنکار کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے فرانس میں ایک زیر تعمیر سائٹ پر منفرد انداز میں پیانو بجا کر دیکھنے والوں کو دنگ کرڈالا۔

Alain Rocheنامی سوئس فنکار نے اپنی اس منفرد میوزک پرفارمنس کیلئے فرانس کے شہر Nantesکا انتخاب کیا اور زمین سے چالیس میٹر کی اونچائی پر کرین سے لٹک کر پیانو پرفارمنس دی۔

100سے زائد افراد نے فنکار کی اس انوکھی پرفارمنس کا لطف اُٹھایا اور بعد ازاں اسے خوب داد دی۔