پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جولائی کا مہینہ راس آگیا

July 30, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ہنڈریڈ انڈیکس کو جولائی کا مہینہ راس آگیا۔ ایک ماہ کے دوران انڈیکس 14 فیصد بڑھ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی جولائی موافق رہا۔ جولائی میں سرمایہ کاری کئے گئےشیئرز کی مالیت764 ارب روپے بڑھی ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن جولائی کے اختتام پر 7 ہزار 294 ارب روپے ہے۔

جولائی میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 4860 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

انڈیکس کی بلند ترین سطح 39270، جبکہ کم ترین سطح 34409 پوائنٹس رہی۔

شیئرز بازارمیں جولائی میں آٹھ ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 323 ارب روپے رہی۔

جولائی کا اختتام ہنڈریڈ انڈیکس نے 4836 پوائنٹس اضافے سے 39258 پر کیا ہے۔