• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات سے پہلے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، 100 انڈیکس 422 پوائنٹس بڑھ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایس 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 39270 رہی۔

حصص بازار میں 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے سے 39258 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے بڑھ کر 7294 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین