انر منگولیا میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، لوگ خوفزدہ

July 30, 2020


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے، بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔

چین میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

چین کے علاقے انر منگولیا میں تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔