شرافی گوٹھ پولیس نے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا

July 31, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ پولیس نے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق مومن آباد نمبر 01 سے بچی کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیا گیا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر شاہ لطیف کے علاقے سے پانچ سالہ بچی کو ڈھونڈ لیا اورضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کو اسکے حقیقی والد کے حوالے کر دیا ۔بچی کے والد نے شرافی گوٹھ پولیس کی فوری کارروائی اور بچی کے مل جانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔