جلال الدین رومی نے ہونہار حذیفہ کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کرلیا

July 31, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)کمشنر شان الحق کی اپیل پر صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے ہونہار طالبعلم حذیفہ کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کرلیا۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حذیفہ کی محنت و حوصلہ دیگر طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے۔معروف صنعتکار جلال الدین رومی نے کہا کہ نہ صرف حذیفہ بلکہ اس کے بہن بھائیوں کی تمام تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی اور اہل خانہ کے معاشی استحکام کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔