برازیل کے صدر کے بعد خاتون اول بھی کورونا کا شکار

July 31, 2020

برازیلین صدر بلسونارو کے بعد خاتون اول بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

برازیلی صدربلسوناروکی 38 برس کی اہلیہ مشعل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گزشتہ دنوں برازیلی صدر بلسونارو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ چند روز پہلے ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 91 ہزار سے زائد ہے۔