ہانگ کانگ: کورونا کے باعث انتخابات ملتوی

August 01, 2020


ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

ہانگ کی چیف ایگزیکٹو نے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت کی خاطر انتخابات ملتوی کرنے کا سخت فیصلہ کیا۔

انتخابات کے التوا کا اعلان چین کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا، ہانگ کانگ میں انتخابات ستمبر میں شیڈول تھے۔