کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، بونداباندی کا امکان ہے

August 01, 2020

شہر قائد کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں موسم مرطوب رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سمت سےہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔