فرنچ لیگ کپ ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے جیت لیا

August 01, 2020

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے لیون کو ہراکر فرنچ لیگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ پی ایس جی نے گزشتہ چھ سالوں میں چوتھی بار یہ اعزا ز حاصل کیا ہے۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پی ایس جی نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے فتح سمیٹی۔

فرینچ کپ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین اور لیون کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔

ایکسٹرا ٹائم بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پی ایس جی کے گول کیپر کیلر نواس نے برٹرانڈ کی پنالٹی روکی اور پیبلو سرابیا نے پی ایس جی کے لئے فیصلہ کن گول کیا۔

پیرس سینٹ جرمین نے مقابلہ 5-6 سے اپنے نام کیا۔ گزشتہ چھ سالوں میں یہ پیرس سینٹ جرمین کا چوتھا ٹائٹل ہے۔