بہاولپور: 2 کاروں میں تصادم، 1 شخص جاں بحق، 14 زخمی

August 02, 2020

متاثرین کو کار میں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پنجاب کے شہر بہاول پور میں وہاڑی روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاول پور میں وہاڑی روڈ پر 2 کاروں کا آپس میں تصادم ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 14افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بدین، تیز رفتار کاروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔