انگلینڈ کی بالنگ کنڈیشنز بہت زبردست ہے، مدثر نذر

August 02, 2020

پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا پاکستان انگلینڈ سیریز سے متعلق کہنا ہے کہ انگلینڈ کی بالنگ انگلش کنڈیشنز میں بہت زبردست ہے۔

مدثر نذر نے اپنے ایک بیان میں پاکستان انگلینڈ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بیٹسیمنوں کو انگلینڈ کے بالرز تنگ کریں گے، انگلش کنڈیشنز میں ایک ماہ کی پریکٹس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔

مدثر نذر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بالنگ اٹیک پاکستان ٹیم کی فیور میں جاتا ہے۔

انہوں نے پاکستان انکلینڈ سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ پہلے کی طرح تگڑی نہیں ہے۔