بلاول کا جاپان میں پی پی کی تنظیم سازی کا اعلان

August 02, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے لیے پی پی کی تنظیم سازی کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاپان سے پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی پی جاپان کشمیری رہنما شاہد مجید ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی جاپان کا صدر، مرزا خلیل بیگ کو جنرل سیکریٹری، یوسف علی کو انفارمیشن سیکریٹری نامزد کیا ہے۔

پیپلزپارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کی اوورسیز آرگنائیزنگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مزید مظبوط کروں گا۔