پنجاب حکومت آج ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے، آل پاکستان انجمن تاجران

August 02, 2020

صدر آل پاکستان انجمن تاجراناجمل بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت آج ہی صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے۔

ایک بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ عید سے چند دن پہلے کاروبار بند کرکے پنجاب کے تاجروں کی عید کی خوشیوں کو سوگ میں تبدیل کیا گیا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ صرف پنجاب میں لاک ڈاؤن صوبائی حکومت کی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت باقی تینوں صوبوں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں۔