مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے یک طرفہ بھارتی اقدام کے بعد صورت حال ابتر

August 02, 2020


بھارت کی مودی سرکار نے ایک سال پہلے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری ختم کرکے وادی کو ترقی دینے کے بلند بانگ دعوے کیے تھے۔ لیکن خود بھارتی اخبار نے ان دعوؤں کا پول کھول دیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر کی معیشت مزید ابتر ہوگئی ہے اور بے روزگاری میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ 56 ہزار افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ وادی کی معیشت کو 40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جبکہ چھ ہزار ایکڑ زرعی زمین کو صنعتی مقاصد کے لیے مختص کردیا گیا۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال آرٹیکلز 370 اور 35 ۔اے کے خاتمے کے منفی اثرات کا نتیجہ ہے۔