مریدکے: زمین کے تنازع پر شوہر اور اس کی بیوی قتل

August 03, 2020

مریدکےکے علاقے خراباں ٹاؤن میں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خراباں ٹاؤن میں مقتول صداقت اور اس کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑاچلا آ رہا تھا۔ مقتول صداقت کے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور اسکی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی۔