مناسک حج کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ کا الوداعی طواف

August 03, 2020


مناسک حج کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کیا گیا، حج کے بعد حجاج کرام اپنی اپنی قیام گاہوں پر پہنچ گئے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق مناسک حج کے آخری مراحل میں حجاج نے تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کے ساتھ اتوار کو تینوں جمرات کی رمی کی۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا، متعدد حجاج اپنے گھروں پر طے شدہ پروگرام کے مطابق الگ تھلگ رہیں گے جبکہ جو حاجی مکہ کے ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا ہے۔