پی ٹی آئی میڈيا سیل کے 6 افراد وزارتِ اطلاعات میں تعینات

August 03, 2020

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میڈیا سیل کے 6 افراد کو وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وزارت اطلاعات میں یہ تعیناتیاں ایم پی ٹو اور تھری اسکیل میں ہوں گی جبکہ عمران غزالی کا عہدہ گریڈ 21 کے برابر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا میڈيا سیل چلار ہے تھے اور انہيں کسی مقابلے کا امتحان دیے بغیر بھاری تنخواہوں پر وزارت میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھرتیوں کے طریقہ کار کی منظوری وزیر اعظم نے اپریل 2020 میں دی۔

وزارت اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ اشتہار کے بعد ہی یہ بھرتیاں کی گئیں۔