بنگلادیش:گارمنٹس ورکرز خواتین کو لیڈر بنانے کا منصوبہ

August 04, 2020

کراچی( جنگ نیوز) بنگلادیش کی ایک یونیورسٹی نےگارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ورکر کو لیڈر بنانے کا پروگرام روشناس کرایا ہے تاکہ بحیثیت لیڈر کے خواتین کے حقوق کے لیئے آواز بلند کرنے کے لئے خواتین میں آگاہی پیدا کرسکیں۔یونی ورسٹی نے یہ پروگرام یونیسیف کے تعاون سے روشناس کرایا ہے،بنگلادیشی میڈیا نے کئی خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام ابتدائی دور سے گزر رہا ہے۔