سرکلر روڈ سے تین روز پرانی لاش برآمد

August 04, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سرکلر روڈ سے تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق عید کے دوسرے روز سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ سرکلر روڈ پر واقع پارکنگ کے سامنے ایک لاش پڑی ہو ئی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ۔