6 اگست کو کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ ہوگا: حافظ سلمان بٹ

August 04, 2020

ریلوے یونین کے صدر حافظ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کے 5 نکاتی مطالبات کے حق میں 6 اگست سےٹرین مارچ کریں۔

صدر ریلوے یونین حافظ سلمان بٹ نے پریس کانفرنس میں 5 نکاتی مطالبات بتائے جن میں پی ایم پیکج سمیت تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے، ریلوے سے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیا جائے شامل ہیں۔

حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے کم کرکے 70 ہزار رہ گئی ہے، ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ ڈبل کی جائے، 5 نکاتی مطالبات کے حق میں 6 اگست سےٹرین مارچ کریں۔

صدر ریلوے یونین نے کہا کہ 6 اگست کو کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ ہوگا، مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہڑتال کا نوٹس دیں گے۔