قیامِ امن میں پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

August 04, 2020

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان قائم کرنے میں پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔ 4 اگست کو صوبوں بشمول گلگت کی پولیس کی قربانیاں اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

پولیس کے یوم شہداء پر پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کے 23 جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے صوبے میں امن بحال کیا۔ جبکہ کورونا وائرس کی ایمرجنسی میں سندھ پولیس کے 16 جوانوں نے اپنی جان قربان کرکے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا، اس ملک کے عوام کے تحفظ اور امن و امان کے لیے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادر جوان عوام کی حفاظت کے لیے قربان کیے۔